Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی پی کا قانون سازی کی حمایت حکومتی مشاورت سے مشروط کرنے کا فیصلہ

پارٹی حکومت کے ساتھ مشاورت کے بغیر اہم قانون سازی کو ایوان میں پیش کرنے کے عمل پر تحفظات رکھتی ہے

حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی نے قانون سازی کی حمایت حکومتی مشاورت سے مشروط کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پیپلزپارٹی نے حکومت سے قانون سازی پر مشاورت کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ حکومت کو قانون سازی کے ایجنڈے پر اعتماد میں لینے کے بغیر پارلیمنٹ میں پیش ہونے والی تجویز کی حمایت نہیں کرے گی۔

پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی حکومت کے ساتھ مشاورت کے بغیر اہم قانون سازی کو ایوان میں پیش کرنے کے عمل پر تحفظات رکھتی ہے اور اس پر حکومتی موقف جاننے کی ضرورت ہے۔

پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے پر اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا جائے گا اور قانون سازی ایوان میں لانے سے قبل مشاورت ضروری ہوگی۔ پارٹی حکومتی مشاورت کے بغیر قانون سازی میں ساتھ نہیں دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا یوٹرن، اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ، اصل کہانی بے نقاب

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی حکومت سے اسپیشل اکنامک زونز آرڈیننس پر مشاورت کا مطالبہ کرے گی اور اس پر اپنی تجاویز بھی فراہم کرے گی۔ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر حکومت سے بریفنگ طلب کی جائے گی اور اپنی تجاویز بھی حکومت کو پیش کی جائیں گی۔

آئندہ قومی اسمبلی اور مشترکہ اجلاس میں بڑے پیمانے پر قانون سازی کی اطلاعات ہیں، جس پر پیپلزپارٹی نے حکومت سے مشاورت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ تمام فریقین کے مفادات کا خیال رکھا جا سکے۔

متعلقہ خبریں