کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت مسلسل بڑھنے کے بعد گھٹ گئی، آج فی تولہ نرخ میں 3700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 3700 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 82 ہزار 462 کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 3172 روہے کمی سے 4 لاکھ 13 ہزار 633 روہے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی سطح پر سونے کی قیمت 37 ڈالرز کمی سے 4601 فی اونس تک آگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 150 روپے کمی کے بعد 9425 روہے ہوگئی۔


















