اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا چین سے 49 ہزار الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کو رعایتی ٹیرف کے تحت درآمد کرنے کی اجازت دے گا۔
یہ فیصلہ بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والے تجارتی معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے۔
وزیرِ اعظم کے مطابق کینیڈا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد کے لیے “سب سے پسندیدہ ملک” (MFN) کی بنیاد پر 6.1 فیصد ٹیرف لاگو کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام حالیہ تجارتی کشیدگی سے قبل موجود سطح کی بحالی ہے۔
کارنی کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے کینیڈا کی الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں مسابقت بڑھے گی، صارفین کو نسبتاً کم قیمت پر جدید گاڑیاں دستیاب ہوں گی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔



















