Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی جریدے نے سندھ طاس معاہدے پر پاکستانی موقف درست قرار دے دیا

بھارت کا دُلہستی اسٹیج II منصوبہ سندھ طاس معاہدے کے خلاف ایک واضح قدم ہے

بھارتی حکومت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بعد جنوبی ایشیا میں پانی کی سیاست نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔

امریکی جریدے دی انٹرنیشنل انٹرسٹ نے پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بھارت کے اقدامات علاقائی کشیدگی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

جریدے کے مطابق، بھارت کا دُلہستی اسٹیج II منصوبہ سندھ طاس معاہدے کے خلاف ایک واضح قدم ہے اور وہ پانی کو اسٹریٹجک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جس سے جنوبی ایشیا میں انسانی بحران پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی انتونیو گوتریس سے ملاقات، سندھ طاس معاہدے سمیت دیگر امور پر بات چیت

مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے آبی ڈیٹا کی فراہمی روکنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور عالمی ثالثی عدالت نے واضح کیا ہے کہ بھارت معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا۔

جریدے نے زور دیا کہ سندھ طاس معاہدہ جنوبی ایشیا میں فوڈ سیکیورٹی کی بنیادی ضمانت ہے اور مغربی دریاؤں کا پانی قانونی طور پر پاکستان کے لیے فراہم کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے۔

پانی کو ہتھیار بنانے کی بھارتی کوشش عالمی عدالتوں اور بین الاقوامی قانون کے تحت ناقابل قبول قرار دی گئی ہے۔

یہ رپورٹ پاکستان کے دیرینہ موقف کو عالمی سطح پر تقویت دیتی ہے کہ بھارت کے حالیہ اقدامات خطے میں پانی کے منصفانہ اور قانونی تقسیم کے اصولوں کے خلاف ہیں۔

متعلقہ خبریں