جوڑوں کوامر ہونے کی ترغیب، متنازع خودکشی پوڈ پھر عالمی توجہ کا مرکزبن گیا۔ سارکو (Sarco) کے موجد فلپ نِچکے نے نیا انکشاف کردیا۔
انہوں نے بتایاکہ جوڑوں کے لیے ایک نیا اور بڑا ورژن تیار کیا جا رہا ہے۔ اس نئے ماڈل کو ڈبل ڈچ سارکو کا نام دیا گیا ہے، جو 2 افراد کے لیے بنایا جائے گا۔
اس پوڈ میں ایسا نظام ہوگا کہ دونوں افراد کو بیک وقت بٹن دبانا ہوگا، بصورت دیگر مشین فعال نہیں ہوگی۔
نئے پوڈ میں مصنوعی ذہانت (AI) کو بھی شامل کیا جائے گا۔ جو استعمال کرنے والوں کی ذہنی صلاحیت کا جائزہ لے گی۔
سارکو پوڈ پہلی بار 2019 میں سوئٹزرلینڈ میں متعارف کرایا گیا تھا۔
یہ تھری ڈی پرنٹڈ کیپسول نائٹروجن گیس خارج کرتا ہے جس سے اندر آکسیجن کی مقدار خطرناک حدتک کم ہو جاتی ہے۔
موت واقع ہو جاتی ہے، وہ بھی بغیر کسی طبی نگرانی کے۔ فلپ نِچکے کا کہنا ہے کہ انہیں کئی جوڑوں کی جانب سے دلچسپی ظاہر کی جا چکی ہے۔
ان میں ایک برطانوی جوڑا بھی شامل ہے جس نے ایک دوسرے کی بانہوں میں مرنے کی خواہش ظاہر کی۔
میں اس پوڈ کا پہلا دستاویزی استعمال سامنے آیا تھا، جب ایک 64 سالہ امریکی خاتون نے سوئٹزرلینڈ میں اس ڈیوائس کے ذریعے جان دی۔
واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد حکام نے پوڈ ضبط کر لیا تھا۔ تاہم بعد ازاں سوئس پراسیکیوٹرز نے قتل کے الزامات عائد کرنے سے انکار کر دیا۔




















