Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لائبہ خان کی ڈھولکی کی ڈھولکی نائٹ؛ تصاویر وائرل

اداکارہ کی ڈھولکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر چھا گئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے اپنی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ڈھولکی کی تقریب کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہیں۔

لائبہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اور متعدد تصاویر پوسٹ کیں، جن کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ یہ ان کی ڈھولکی کی تقریب کے یادگار لمحات ہیں۔

تقریب کے موقع پر اداکارہ نے پستے رنگ کی قمیض اور کلوٹ زیب تن کی، جس پر نفیس چاندی کے رنگ کی کڑھائی کی گئی تھی جبکہ اس کے ساتھ پیچ رنگ کا دوپٹہ ان کے لباس کی خوبصورتی کو مزید نکھار رہا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Laiba Khan (@laibaakhanofficial)

لائبہ خان نے ڈھولک کے ساتھ بھی پوز دیا جس پر واضح طور پر “لائبہ اور جواد کی شادی” تحریر تھا۔

اداکارہ نے تقریب کے مطابق سادہ میک اپ کیا اور اپنے بالوں کو خوبصورت لوئر پونی ٹیل میں باندھ رکھا تھا جبکہ مداح سوشل میڈیا پر ان کے سادہ مگر دلکش انداز کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لائبہ خان نے اپنے نکاح کا اعلان بھی کیا تھا، جو ان کے مطابق مدینہ منورہ میں انجام پایا، اگرچہ اداکارہ نے اپنے شریکِ حیات سے متعلق زیادہ تفصیلات شیئر نہیں کیں، تاہم سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے دولہا کا نام جواد ہے۔

متعلقہ خبریں