Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یوم یکجہتی کشمیر؛ ملک بھی میں عام تعطیل کا اعلان

یہ تعطیل کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کے طور پر منائی جائے گی۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس حوالے سے حکومت کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 5 فروری 2026 بروز جمعرات کو پورے ملک میں سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

یہ تعطیل کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کے طور پر منائی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یومِ کشمیر کے موقع پر سرکاری سطح پر مختلف تقریبات اور یکجہتی کے پروگرامز بھی منعقد کیے جائیں گے جن کا مقصد مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا اور کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔