بلوچستان میں بھارتی پروکسی فتنہ الہندوستان کی حالیہ بربریت کے دوران پاک فوج عوام کی حفاظت کے لیے میدان میں ڈٹی رہی، جس کے پیش نظر دہشتگردی سے متاثرہ خاندانوں نے پاک فوج کی فوری امداد کی تعریف کی۔
بھارتی پروکسی فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی سے متاثرہ خاندانوں کی جانب سے پاک فوج کے بروقت ایکشن کی بھرپور پزیرائی کی جارہی ہے۔
نوشکی بلوچستان سے تعلق رکھنے والی متاثرہ لڑکی نے پاک فوج کی جُرات و قربانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ رات کے چار بجے بلوچی لباس پہنے 2 دہشتگردوں نے ہم پر حملہ کیا اور میرے پورے خاندان کو نشانہ بنایا، پاک فوج نے بروقت پہنچ کر ہماری حفاظت کی، ایمبولنس کے ذریعے اسپتال پہنچایا جہاں ہمیں بہترین نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے۔
گوادر بلوچستان سے تعلق رکھنے والی زخمی خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے مجھے بحفاظت ایمبولنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا اور میرا بہت خیال رکھا۔
















