Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی؛ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز

برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 17 فیصد اضافے کے بعد 108 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تیزی سے بڑھ کر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق خطے میں جاری جنگ اور امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے میں ناکامی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔

برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 17 فیصد اضافے کے بعد 108 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اور یہ تقریباً 19 فیصد بڑھ کر 108 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگ طویل ہوتی ہے تو خام تیل کی قیمت مزید بڑھ کر 120 ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہے۔