لاہور: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند نظر نہ آنے کے اعلان کے بعد عیدالفطر 21 مارچ کو منائی جارہی ہے۔ اس حوالے سے شہر لاہور کی مختلف مساجد اور عید گاہوں میں نماز عید کے اوقات اور خطیب کا اعلان کردیا گیا ہے۔
بادشاہی مسجد اور داتا دربار
بادشاہی مسجد میں نماز عید صبح 8 بج کر 30 منٹ پر ادا کی جائے گی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نماز پڑھائیں گے۔
داتا دربار میں نماز عید ساڑھے سات بجے ادا ہوگی۔ مولانا مفتی رمضان سیالوی خطیب ہوں گے۔
گرینڈ مسجد بحریہ ٹاؤن اور جامعۃ المنتظر ماڈل ٹاؤن
بحریہ ٹاؤن کی گرینڈ مسجد میں نماز عید 8 بجے ادا کی جائے گی، خطیب مولانا طاہر اشرفی ہوں گی جب کہ ماڈل ٹاؤن میں جامعۃ المنتظر میں نماز عید 7 بجے ادا ہوگی، مولانا ضیاء الحسن نجفی پڑھائیں گے۔
جامع مسجد منہاج الحسین جوہر ٹاؤن
جوہر ٹاؤن کی جامع مسجد منہاج الحسین میں نماز عید 7 بجے ادا کی جائے گی، مولانا سبطین اکبر خطیب ہوں گے۔
جامع مسجد شیعہ کشمیریاں موچی گیٹ
موچی گیٹ کی جامع مسجد شیعہ کشمیریاں میں نماز عید ساڑھے سات بجے ادا ہو گی، مولانا جواد الموسوی پڑھائیں گے۔
جامع مسجد شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن
ماڈل ٹاؤن کی جامع مسجد شیخ الاسلام میں نماز عید ساڑھے سات بجے ادا ہوگی، مولانا خالد حمید کاظمی خطیب ہوں گے۔
جامعہ رحمانیہ عبدالکریم روڈ
عبدالکریم روڈ کی جامعہ رحمانیہ میں نماز عید 7 بجے ادا ہوگی، مولانا امجد خان پڑھائیں گے۔
جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ
فیروز پور روڈ کی جامعہ اشرفیہ میں نماز عید ساڑھے سات بجے ادا ہوگی، قاری ارشد عبید خطیب ہوں گے۔
جامعہ مسجد احمد علی لاہوری شیرانوالہ گیٹ
شیرانوالہ گیٹ کی جامعہ مسجد احمد علی لاہوری میں نماز عید 8 بج کر 45 منٹ پر ادا ہوگی، مولانا اجمل قادری پڑھائیں گے۔
جامعہ منظور الاسلامیہ عیدگاہ کینٹ
کینٹ عیدگاہ میں جامعہ منظور الاسلامیہ کی نماز عید ساڑھے سات بجے ادا ہوگی، مولانا اسد اللہ فاروق خطیب ہوں گے۔
مسجد شہداء مال روڈ
مال روڈ کی مسجد شہداء میں نماز عید 7 بج کر 15 منٹ پر ادا ہوگی، قاضی یونس انور پڑھائیں گے۔
مسجد کبری نیو سمن آباد
نیو سمن آباد کی مسجد کبری میں نماز عید 7 بجے ادا ہوگی، مولانا عاصم مخدوم خطیب ہوں گے۔
جامعہ عروۃ الوثقی فیروز روڈ چونگی امر سدھو
فیروز روڈ چونگی امر سدھو کی جامعہ عروۃ الوثقی میں نماز عید 7 بجے ادا ہوگی، مولانا جواد نقوی پڑھائیں گے۔
جامع مسلم مسجد لاہوری گیٹ
لاہوری گیٹ کی جامع مسلم مسجد میں نماز عید صبح 6 بجے ادا ہوگی، مولانا عبدالخالق خطیب ہوں گے۔
جامعہ نعیمیہ
جامعہ نعیمیہ میں نماز عید صبح 6 بجے ادا ہوگی، علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی پڑھائیں گے۔



















