آج عید کے دوسرے روز بھی خوشیاں بانٹی اور سمیٹی جارہی ہے ہر سو پارٹی آن ہے، دوست یاروں اور رشتے داروں کی دعوتیں، اور عید کے میل ملاپ عیدی دینے اور لینے کا سلسلہ بھی جای ہے۔ کل جنہوں نے مہمان بن کر دعوت اڑائی تھی، آج میزبانی نبھارہے ہیں، اپنے پیاروں کے لیے لذیز کھانوں کا دستر خوان بچھارہے ہیں۔
عید کا دن موج مستی کرتے، سیر سپاٹے کرتےگزرا اور رات اپنوں کی سنگت اور گپ شپ میں گزرے گی، کیوں کہ عید کے دن ہیں، موقع بھی ہے اور دستور بھی۔
ملک کے دیگر شہروں میں بھی عیدالفطر کے دوسرے روز گہما گہمی جاری ہے، ہلا گلا اور سیر و تفریح، مزے مزے کے کھانے اور ٹھنڈی آئس کریم کے ساتھ بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی موج مستی کرکے عید کی خوشیاں منا رہے ہیں۔
کہیں سیرو تفریح، تو کہیں کشتی کی سواری، تو کہیں جھولوں کے مزے تو کہیں مٹھائی ۔ قلفی کے مزے ،پہلے دن کی عیدی تو جمع ہوگئی،اب اس کو کس طرح خرچ کیا جائے ۔
بچے عیدی کے پیسے خرچ کرنے کے لیے دوسرے دن تفریح گاہوں اور پارکوں میں جھولے جھولنے اور مزے،مزے کے کھانے کھانے میں مصروف ہیں۔
















