Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معاشی استحکام کی بہتری، غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد اور منافع کی ترسیل میں اضافہ

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے تسلسل اور مالیاتی استحکام کو تقویت مل رہی ہے

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری اور سرمایہ کار اعتماد مستحکم ہو رہا ہے۔

مالی سال 2026 کے پہلے 8 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے منافع و ڈیویڈنڈ 1.73 ارب ڈالر ہو گئے، جو گزشتہ سال سے 10.52 فیصد زیادہ ہیں۔

فروری 2026 میں غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے 48.7 ملین ڈالر کی ادائیگیاں ریکارڈ ہوئیں، جو مستحکم کاروباری سرگرمیوں کی عکاس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمتِ عملی؛ پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا

پاور، مالیاتی، فوڈ، کمیونیکیشن اور ٹرانسپورٹ شعبوں میں بالترتیب 421.85، 374.09، 142.42، 132.3 اور 91.29 ملین ڈالر کی ادائیگیاں ریکارڈ ہوئیں۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے بتایا کہ انڈیپینڈنٹ سروے کے مطابق پاکستان میں کام کرنے والے بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے دو سال پہلے تقریباً 60 فیصد سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کو موزوں سمجھتے تھے، جو اب بڑھ کر 75 فیصد ہو گئے ہیں۔

مشیر وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کے مطابق ملک میں استحکام آ رہا ہے حکومتی مشینری بہتر کام کر رہی ہے اور سیکیورٹی ماحول بھی بہتر ہو رہا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے تسلسل اور مالیاتی استحکام کو تقویت مل رہی ہے۔