نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کی رابطہ کاری کی تصدیق کر دی ہےامریکہ اور ایران پاکستان کے ذریعے رابطہ کر رہے ہیں۔
نائب وزیراعظم کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات کے حوالے سے میڈیا میں غیر ضروری قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں حقیقت میں امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ بات چیت پاکستان کے ذریعے پیغامات کے تبادلے کی صورت میں جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے 15 نکات پیش کیے گئے ہیں جن پر ایران غور کر رہا ہے جبکہ ترکیہ اور مصر سمیت دیگر ممالک بھی سفارتی عمل کی حمایت کر رہے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا پاکستان امن کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے پاکستان خطے سمیت دنیا بھر میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہےمکالمہ اور سفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔


















