Site icon بول نیوز

طالبان نےافغان سیکیورٹی فورسزکے40 قیدیوں رہاکردیا

قیدی رہا

طالبان نےدوحہ معاہدے کےتحت افغان سیکیورٹی فورسزکے مزید 40 اہلکاررہاکردیے۔  

تفصیلات کےمطابق طالبان کےسیاسی دفترکےترجمان سہیل شاہین کاکہناہےکہ افغان صوبےقندوزمیں 40 افغان سیکیورٹی  اہلکاروں کورہاکردیا گیاہے۔

سہیل شاہین کاکہناہےکہ طالبان کی جانب سےقیدیوں کی رہائی کےعمل کوتیزترکرنےکی کوشش کی جارہی ہےتاکہ قیدیوں کو کوروناکی وباکےخطرےسےبچایاجاسکے۔

ترجمان کامزیدکہناتھاکہ طالبان کوروناوباکےدوران قیدیوں کی جلدرہائی کی کوشش کررہےہیں۔

خیال رہےکہ طالبان کی جانب سےاس سے قبل بھی دومرحلوں میں 40 اہلکاروں کورہاکیاجاچکاہےجبکہ افغان حکومت 430 طالبان کورہاکرچکی ہے۔

دوسری جانب افغان جنگ سےمتعلق گہری نظررکھنےوالےعالمی تجزیہ کاروں نےافغان حکومت کےاقدام کوسراہا۔

انہوں نےامیدظاہرکی کہ اس حکمت عملی سےافغان قیادت اورطالبان کومذاکرات کی میز پرآنے کے لیےمعاونت ملےگی۔ تاہم فریقین کےدرمیان کئی اہم امورپراختلافات موجودہے جس کےباعث بات چیت آگےنہیں بڑھ رہی۔

Exit mobile version