ماہرین فلکیات اور سائنسدانوں کے مطابق دنیا رواں ماہ 21 جون کو ختم ہوجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اس کے پیچھے کیا اور کتنی حقیقت ہے امریکا سے تعلق رکھنے والے نام نہاد ماہرین فلکیات نے بتا دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ تہذیب کے متنازع ’مایا‘ کیلینڈر کے مطابق دنیا رواں ماہ 21 جون کو ختم ہوجائے گی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک متنازع کیلینڈر میں 8 سال قبل دعویٰ کیا گیا تھا کہ 21 دسمبر 2012 کو قیامت آنے والی ہے۔
اس کا مطلب سال 2012 نہیں بلکہ 2020 تھا یعنی 21 جون دنیا کا آخری دن ہوگا۔
ماہرین فلکیات اور سائنسدانوں نے جارجین، جولین اور مایا تہذیت کے کیلینڈر کا موازنہ کرکے یہ بات اخذ کیا کہ قدیم مایا کیلینڈر کے مطابق دنیا کے خاتمے کی اصل تاریخ 21 جون 2020 بنتی ہے۔
واضح رہے کہ تاریخ 21 دسمبر کے بجائے 21 جون بنتی ہے، ہم مایا کیلنڈر کے حساب سے 2012 میں ہیں جب کہ جارجین کیلنڈر کے مطابق 2020 ہیں۔




















