Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ تیزگام،ورثاکیلئےفری سفرکی سہولت فراہم کرنے کااعلان

Now Reading:

سانحہ تیزگام،ورثاکیلئےفری سفرکی سہولت فراہم کرنے کااعلان

سانحہ تیزگام،پاکستان ریلوےکی جانب سےجاں بحق افرادکےورثا کیلئےفری سفرکی سہولت فراہم کرنے کااعلان کردیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق جائے حادثہ میں جانےوالوں کو فری سفرکی سہولت دی جائے گی۔

ورثا ٹرین کی فری سفرکی سہولت کیلئےڈی سی اوریلوے ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ جمشید عالم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس سلسلےمیں فیڈرل انسپکٹرریلوے معاملےکی انکوائری کیلئےتعینات کردیے گئے۔

واضح رہے کہ رحیم یارخان: لیاقت پور کے قریب گیس سلینڈر پھٹنے کےباعث تیزگام ایکسپریس کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں ابتدائی طور پر71 افراد کے جاں بحق ہونےکی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 46 افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔متاثرہ تینوں بوگیوں میں 207 افراد سوارتھے۔

کراچی سےرولپنڈی کیلئے نکلنےوالی تیزگام ایکسپریس میں حادثہ گیس سلینڈرپھٹنے کے بعد پیش آیا۔

Advertisement

ڈی پی او رحیم یارخان امیر تیمور خان کے مطابق جائےحادثہ سے71 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

ڈی پی او نے بتایاکہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیاجارہاہے۔

بول نیوز کوموصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر آگ پر قابوپالیا ہے۔

محکمہ ریلوےکا موقف

محکمہ ریلوے نےموقف دیتے ہوئے کہا کہ ٹرین میں آگ سلینڈر پھٹنےسے لگی۔ متاثرہ تینوں بوگیوں میں 207 افراد سوارتھے۔ جن میں سے ایک بوگی میں 78 ، دوسری میں 77 اور بزنس کلاس کی بوگی میں 54 افراد کی بکنگ تھی، حادثے کے بعد بوگیوں سے کئی افراد کی جلی ہوئی لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں سے کئی لاشوں کے ٹکڑے ملے ہیں۔

محکمہ ریلوے کا کہناہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونےوالے14افراد کی لاشوں کی شناخت ہوگئی جبکہ 28کی لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔

Advertisement

ملتان کےنشتراسپتال کےبرن وارڈمیں ایمرجنسی نافذکردی گئی جبکہ اسپتال میں موجودبستروں کی تعداد اورعملےمیں اضافہ کردیاگیا۔

پاک فوج کےجوان جائے حادثےپرموجود، ریسکیوسرگرمیاں جاری

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کےجوان تیزگام ٹرین حادثےکےمقام پر پہنچ گئےہیں اورسول انتظامیہ کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کاکہناہےکہ پاک فوج کے ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل اسٹاف بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ آرمی ایویشن کےہیلی کاپٹر بھی ملتان سے جائے حادثہ روانہ ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیاجائے گا۔

محکمہ ریلوےکا موقف

Advertisement

سی ای او ریلوے اعجاز احمد نےموقف دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ تینوں بوگیوں میں 207 افراد سوارتھے۔ ٹرین میں آگ سلینڈر پھٹنےسے لگی۔

ذرائع ریلوے کا کہناہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونےوالے14افراد کی لاشوں کی شناخت ہوگئی جبکہ 28کی لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔

عینی شاہدین کا موقف

عینی شاہدین کے مطابق سلینڈر پھٹنےسےآگ لگنےکاتاثرغلط ہے۔آگ پنکھے میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

شیخ رشیدنےواقعےکوانسانی غلطی اورکوتاہی قراردےدیا

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے لیاقت پور ٹرین حادثے میں جاں بحق و زخمی ہو نے والے افراد کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بطور وزیر ریلوے سانحہ رحیم یا ر خان کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، مگر یہ واقعہ انسانی غلطی اور کوتاہی کا نتیجہ ہے۔

ذرائع کے مطا بق وزیر ریلوے کا کہنا ہےکہ ٹرین میں سلنڈر لے کر جانا ریلوے انتظامیہ کی کوتاہی تھی، جس اسٹیشن سے متاثرہ افراد سوار ہوئے تھے، وہاں کی انتظامیہ سے تحقیقات کی جائیں گی،شیخ رشید احمد نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو پندرہ لاکھ روپے اور زخمیوں کو تین سے پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

شیخ رشید نے کہنا ہے کہ ٹرینوں میں کھانا بنانے پر پابندی ہوتی ہے، ریلوے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ضرورت ہے، گاڑی میں آگ گیس کا چولہا پھٹنے سے لگی، آگ نے تین بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لیا، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جلد ٹریک کھول دیں گے۔

وزیر ریلوے کے مطابق تبلیغی جماعت کے کچھ افراد سلنڈر پر ناشتہ بنا رہے تھے، آگ بجھا دی گئی ہے، مسافروں کو لیاقت پور پہنچا دیا گیا، آگ 3، 4 ،5 نمبر بوگی میں لگی، متاثرہ بوگیوں میں رائیونڈ تبلیغی اجتماع پر جانے والے افراد سوار تھے۔

وزیراعظم کاحادثےکی تحقیقات کاحکم

 وزیراعظم عمران خان نے ٹرین حادثے پر گہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین  سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم کی جانب سے حادثےکی ہنگامی بنیادوں پرتحقیقات کروانےکاحکم بھی جاری کردیاگیا۔

تیزگام کو پیش آنے والے المناک حادثے پر دل نہایت رنجیدہ ہے۔ میری تمام ہمدردیاں غم میں ڈوبے خاندانوں کیساتھ ہیں اور میں زخمیوں کی جلد شفایابی کیلئے دعاگو ہوں۔ اس کے ساتھ حادثے کی فوری تحقیقات ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات بھی صادر کرچکا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
قوم خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے، محسن نقوی
ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ، 6 دہشتگرد ہلاک، 7 پولیس اہلکار شہید
آئی ایم ایف؛ اقتصادی جائزہ مذاکرات کے اگلے مرحلے کیلئے وزیر خزانہ امریکہ روانہ
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر کی بڑی وجوہات سامنے آ گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر