
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطا بق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا اہم تر ین ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا جبکہ قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔
ذرائع کے مطا بق آسٹریلیا کے دارلحکومت کینبرا میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہو گی، سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بج کر دس منٹ پر شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ بارش کی نذر ہو جانے والے افتتاحی میچ سے مزہ کرکرا ہو گیا تھا، آج دونوں ٹیموں کے کھلاڑی پرجوش، بڑے مقابلے کے لیے بڑی تیاریاں لے کر میدان میں اتریں گے۔
ذرائع کے مطا بق پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ناقص کارکردگی دکھانے والے بلے باز فخر زمان کی جگہ امام الحق اور محمد عرفان کی جگہ محمد موسیٰ کو ٹیم میں شامل کیا جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے اتوار کے روز کھیلا گیا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا،15،15 اوورز پر مشتمل میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بلے بازی کی دعوت دی۔
قومی کر کٹ ٹیم کپتان بابراعظم کی شاندار بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا کو 119 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوئی،جواب میں آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور3 اوورز میں 41 رنز بنا لئے لیکن اس دوران بارش کے باعث میچ کو روک کرمنسوخ کر دیا گیا۔
ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قومی ٹیم کو رینکنگ میں نمبر ون ٹیم برقرار رکھنے کا عزم کیا ہے۔
سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نےکہا کہ پاکستان اس وقت ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم ہے اور اس کی کپتانی بھی میرے لیے اعزاز ہے، سرفراز نے اسے نمبر ون ٹی ٹوئنٹی ٹیم بنایا لہٰذا میری کوشش ہوگی کہ اسے برقرار رکھا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News