Advertisement
Advertisement
Advertisement

عامر لیاقت کی ایک بارپھرمہوش حیات پر تنقید

Now Reading:

عامر لیاقت کی ایک بارپھرمہوش حیات پر تنقید

رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعامر لیاقت حسین ایک بار پھر تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات سے الجھ پڑے۔

عامر لیاقت حسین نے اداکارہ مہوش حیات کے حالیہ فوٹو شوٹ پر تنقید کرتے ہوئے ان کی تصویر شیئر کی ہے۔

مہوش حیات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کیپشن پرطنز کے نشتر برساتے ہوئے اشعار بھی لکھے ہیں۔

انہوں نے اپنے بھرپور طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’تمہیں تمغہ کہوں یا نغمہ ‏کہ سورج کہوں یا تارا، ‏کیسے نام کرے گا روشن ‏دو جگ میں حال تمہارا‘۔

معروف مذہبی اسکالرکی پوسٹ جیسے ہی انٹرنیٹ پر آئی، سوشل میڈیا صارفین نے عامر لیاقت کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور انہیں دوغلا قراربھی دیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت ٹوئٹر پر اداکارہ مہوش حیات سے الجھ پڑے تھے۔

عامر لیاقت نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ تمغہ امتیاز کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آئٹم گرل امتیازی بیانات دیں، اُنہیں پاکستان کی پالیسی کے ساتھ چلنا چاہیے اور ویسے بھی قاسم سلیمانی اگر حیات ہوتے تو کیا ایران میں انہیں پرفارم کرنے بلاتے؟‘۔

عامر لیاقت کا اداکارہ کو ’آئٹم گرل‘ کہنا مہنگا پڑ گیا  تھا اور مہوش حیات نے بھی ان کی تنقید کا بھرپور جواب دیا تھا۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین کی مہوش حیات پر تنقیدی پوسٹ پہلی مرتبہ نہیں بلکہ انہوں نے اداکارہ مہوش حیات کومتعدد بار تنقید کا نشانہ بنایا۔

 اس سے قبل بھی انہوں نے ایوارڈ شو کی تقریب میں مہوش حیات کی پرفارمنس پر تنقید کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر