Advertisement
Advertisement
Advertisement

وقار زکا کی محنت رنگ لے آئی،سندھ بورڈ نےنصاب میں تبدیلی کردی

Now Reading:

وقار زکا کی محنت رنگ لے آئی،سندھ بورڈ نےنصاب میں تبدیلی کردی

وقار زکا پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک جا نا مانا نام ہیں، جو پاکستان میں منفرد اور مقبول ترین رئیلٹی شو لاتے ہیں اور پھر چھا جا تے ہیں۔

 وقار زکا سے متعلق ایک اچھی خبر آئی ہے لیکن اس کا تعلق شو بز سے نہیں بلکہ تعلیمی میدان سے ہے۔

 

 

بول ٹی وی کے سپر ہٹ رئیلٹی شو کے میزبان وقا زکا نے کئی ماہ قبل عدالت میں ایک درخواست دائر کی تھی جس کا تعلق پاکستان کے نو جوانوں کے مستقبل اور انھیں پڑھا ئے جانے والے پرا نے نصاب سے تھا۔

Advertisement

وقار زکا نے عدالت میں دائر اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سندھ میں نویں جماعت  کے کمپیو ٹر سائنس کے اسٹو ڈنٹس کو صدیو ں پرا نا نصاب پڑھا یا جا رہا ہے جس میں مو جودہ دور سے منسلک کوئی سا ئنسی اپ ڈیٹ نہیں لہذا نو جوانوں کے مستقبل کا خیال رکھتے ہوئے سندھ بو رڈ نصاب کو جدید دور کے عین مطابق ترتیب دے۔

 اسکولوں میں نویں جماعت میں 15 سال پرانا نصاب پڑھایا جا رہا ہے۔

اس درخواست پر عمل درآمد کرتے ہوئے با لآخر وقار زکا کی سن لی گئی اور اب سندھ ٹیکس بک بورڈ جام شورو نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس کے مطابق نویں جماعت کے بچوں کےلئے کمپیو ٹر سائنس کی بک مو جودہ دور کے مطابق اپ ڈیٹ کرکے 2020-21 کے سیشن کےلئے شائع کی جارہی ہے جو عنقریب اسٹوڈنٹس کو دستیاب ہو گی۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق طلباء کو نئے تعلیمی سال میں نیا نصاب پڑھایا جائے گا، نیا نصاب جدید طرز پر بنایا گیا ہے۔

کمپیوٹر سائنس کے نئے نصاب میں جدید ٹیکنالوجی کا ذکر شامل کیا گیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا؛ تمام تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کب جاری ہوں گے؟
بچوں کی موجیں ختم، اسکول کھل گئے
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر