
پاکستان سپر لیگ کی شروعات ہو تے ہی پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اپنی شہرت اور حسن اخلاق کے باعث خبروں کی زینت بن جا تے ہیں۔
ڈیرن سیمی سے متعلق ایک اور مثبت خبرسامنے آئی ہے اور وہ یہ کہ تما م پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ اب پشاور زلمی کے کپتان نے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ننھے پھولوں کوبھی خوش کردیا اور ان کے اداس چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔
ذرائع کے مطابق کینسر کے مریض بچوں نے ڈیرن سیمی اور پشاور زلمی اسکواڈ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر ڈیرن سیمی اور پشاور زلمی اسکواڈ نے کینسر کے مریض بچوں سے ملاقات کی ۔
AdvertisementThe Peshawar Zalmi Team met with young cancer patients in Karachi. These children have been fighting the disease tooth and nail. Meeting their heroes gave them great happiness. The Zalmi players also gifted their signed jerseys to the children. #BringingBackSmiles #ZalmiFamily pic.twitter.com/ZvwijQQr04
— Zalmi Foundation (@FoundationZalmi) February 25, 2020
اس ملاقات کے دوران پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ، ہاشم آملہ ، حسن علی ، کامران اکمل، وہاب ریاض اور ٹیم بچوں کے ساتھ گھل مل گئے، کینسر کے مریض بچوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News