
معروف اداکارہ مایا علی نے کہا کہ ہمیں متحد قوم بن کر کورونا سے جنگ لڑنی ہے اور ان تمام افراد کی مدد کرنی ہے جو ضرورت مند ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپراسٹارمایا علی نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گزشتہ روز مستحقین کے گھروں تک راشن پہنچانے کا ذمہ اٹھانے کا اعلان کیا۔
https://www.instagram.com/p/B-KGnBYHihv/?utm_source=ig_embed
اداکارہ نے راشن مہم میں اپنے ساتھ شامل ہونے کے لیے دوسروں سے بھی درخواست کی اور راشن بیگ میں شامل سامان اور اس کی قیمت بتاتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ یہ مستحقین تک ضرور پہنچے گا۔
مایا علی نے اپنی پوسٹ میں اللہ تعالی کا شکریہ ادا کیا کہ انہیں ان نازک حالات میں لوگوں کی مدد کرنے کا موقع دیا اور ساتھ ہی ان تمام افراد کے لیے بھی اظہار تشکر کیا جو اس وقت ان کے ساتھ اس کارخیر میں تعاون کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News