
سعودی عرب کےشہرجدہ میں 14 دن کےلیےقرنطینہ میں رکھےگئےشہریوں کی پہلی کھیپ کوگزشتہ روزاپنےگھروں کوجانےکی اجازت دی گئی۔
ان لوگوں کوبیرون ملک سے واپسی پرکورونا وائرس کےخطرےکےپیش نظر 14 دن کےلیےقرنطینہ منتقل کیاگیاتھا۔
عرب میڈیا کےمطابق جدہ میں قرنطینہ سےنکلنےوالےپہلےگروپ کاوزارت صحت کےعہدیداروں کی طرف سےاستقبال کیا گیا۔
قرنطینہ سےگھرجانےوالےافرادپر پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں اورتندرست ثابت ہونےپرانہیں تحائف بھی دیئےگئے۔
اس موقع پرقرنطینہ سےنکلنےوالےشہریوں نےانتظامیہ کےحُسن سلوک، میزبانی، ہوائی اڈوں پراترنے سے لے کرقرنطینہ سے اخراج تک ان کے ساتھ عزت واحترام پرمبنی برتاوپر وزارت صحت کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہےکہ سعودی عرب میں 14 روز قبل بیرون ملک سےآنےوالے شہریوں کوکوروناکےخطرےکے پیش نظرقرنطینہ منتقل کیاگیاتھا۔ اس دوران قرنطینہ میں رکھےگئےشہریوں کی چوبیس گھنٹےکی بنیادپر نگرانی کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News