Advertisement
Advertisement
Advertisement

باہر کھانے کے شوقین افراد کے لیے بری خبر آگئی

Now Reading:

باہر کھانے کے شوقین افراد کے لیے بری خبر آگئی
Karachi Food Delivery

کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے صوبے سندھ میں اتوار کی رات 12 بجے سے کرفیو نافذ ہے ۔ جس میں پبلک ٹرانسپورٹ سمیت ، عوام کا گھروں سے بغیر کسی کام کے باہر نکلنے اور دیگر پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ تاہم ، اب کمشنر کراچی نے کھانے کی ہوم ڈیلیوری اورپارسل پربھی پابندی عائد کردی ہے ۔ جبکہ دکاندار وں کو سندھ حکومت کی مقررہ پرائس لسٹ کے مطابق اشیاء خورد و نوش فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سندھ بھر میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے 15 روز کے لاک ڈائون کے بعد کمشنر کراچی کی جانب سے بھی کچھ اہم اقدامات سامنے آئے ہیں۔کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کہا ہے کہ شہر میں بسیں، آن لائن ٹیکسی سروسز، بس سروس اور رکشے وغیرہ کو شاہراہوں پر گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ گھر کے صرف ایک فرد کو سودا سلف خریدنے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ شہر میں پیٹرول پمپس پر کسی گاڑی میں 10 لیٹر سے زیادہ پیٹرول نہیں ڈالا جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے تحت ڈبل سواری پر پابندی 15 روز کے لیے عائد کی گئی ہے تاہم صحافی ڈبل سواری سے مستثنیٰ ہوں گے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خطرات کے باعث سند ھ کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت باقی تمام صوبوں اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں فوج کو طلب کر لیا گیا۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی، مہلک وائرس سے 884 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مؤثر کردار کا اعتراف، انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر