Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہر بند کیے تو لوگ کرونا نہیں بھوک سے مرجائیں گے، وزیراعظم

Now Reading:

شہر بند کیے تو لوگ کرونا نہیں بھوک سے مرجائیں گے، وزیراعظم
رمضان المبارک

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں غربت ہے، معیشت کا برا حال ہے، شہر بند کیے تو لوگ کرونا نہیں بھوک سے مرجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے معاملے پر افراتفری پیدا کرنے کی ضرورت نہیں، کورونا وائرس کی خاصیت یہ ہے کہ جلد پھیل جاتا ہے  جس کے 90 فیصد مریضوں کو صرف نزلہ اور زکام ہوتا ہے۔

اس موقع پر  عمران خان  نے کورونا وائرس سے متعلق کئے جانے والے  حکومتی  اقدامات سے قوم کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ خطاب کا مقصد قوم کو کورونا وائرس سے متعلق اقدامات پر اعتماد میں لینا ہے اس لئے عوام احتیاط کریں، آپ نے گھبرانا نہیں ہےہم یہ جنگ جیت جائے گے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ کروناوائرس اس لیے خطرناک ہے کہ یہ جلدی سے پھیلتا ہے، کرونا وائرس سے بزرگ یا طبی کمزوری کا شکار افراد جلد متاثر ہوتے ہیں جبکہ وائرس کے 97 فیصد مریض صحت یاب ہوجاتے ہیں اور متاثرہ صرف4یا 5 فیصدمریضوں اسپتال جانا پڑتا ہے۔

Advertisement

عمران خان کا کہنا تھا کہ  چین میں کروناوائرس سے متعلق خبریں عروج پر تھیں، وائرس کے آغاز پر ہی مسلسل چین سے رابطے میں تھے جبکہ چین کے بعد پڑوسی ملک ایران میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیلااور ہمیں  یہ معلوم تھا کہ چین میں کورونا وائرس پھیلا ہے تو پاکستان بھی پہنچے گا ۔

پاکستان میں کوروناوائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 237 ہوگئی

وزیراعظم کا  یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے15جنوری سے ایئرپورٹ پر اسکریننگ شروع کی، اب تک ایئرپورٹس پر 9 لاکھ لوگوں کی اسکریننگ ہوچکی جبکہ پاکستان میں  26 فروری کو پہلا کیس سامنے  آیا۔

عمران خان نے کہا کہ اٹلی میں کرونا کیسز بڑھے تو انہوں نے لاک ڈاؤن کر دیا، برطانیہ سمیت پوری دنیا میں اقدامات کیے گئے، امریکا میں شہروں کو بند کیاگیا، چین میں ووہان کا لاک ڈاؤن کیا گیا لیکن پاکستان کے امریکا یا چین یا اٹلی جیسے حالات نہیں ہیں کہ ہم شہر بند کریں ۔

وزیراعظم عمران خان نے  مزید کہا کہ پاکستان میں کرونا کے 20 کیسز ہونے کے بعد نیشنل سیکیورٹی کمیٹی بنائی، جب 20مریض تھے تب شہر بند کرنے کی تجویز آئی تھی لیکن ہم نے جہاں بھی لوگ جمع ہوسکتے تھے ان چیزوں کو بند کیا جبکہ ہم نے وینٹی لیٹرز کے لیے آرڈرز دیے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ میڈیکل کی ٹیم تشکیل دی ہے۔

 یاد رہے کہ پنجاب اور سندھ میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر متاثرہ افراد کی تعداد 236  ہوگئی ہے، ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ میں کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد 172 تک پہنچ گئی ہے جبکہ پنجاب میں 25 اور بلوچستان میں چھ نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر