فیصل آبادمیں پولیس نےخود کو ٹائیگرفورس ظاہر کرنےوالے 2 جعلی ممبران کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہناہےکہ فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں 2 افراد خود کو ٹائیگر فورس کا رکن ظاہر کرکے لوگوں سے شناختی کارڈ جمع کررہے تھے جس کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے لوگوں سے حاصل کیے گئے شناختی کارڈز برآمد کر لیے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن کی وجہ سے مستحق افراد کے گھروں تک راشن پہنچانے کے لیے ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کیا ہے جو ایک رضا کار فورس ہے جس میں نوجوانوں کو شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
