Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کے بیشتراضلاع میں بارش کاامکان

Now Reading:

ملک کے بیشتراضلاع میں بارش کاامکان

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ ملک کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیراور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بدھ کی صبح مطلع بالکل صاف رہا تاہم گزشتہ شب ہونے والی بارش کے سبب سردی میں قدرے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج مطلع جزوی ابرآلود اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ،نارووال، لاہور، جہلم، اٹک اورمیانوالی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، کوہاٹ، مردان، میرکھانی، سیدوشریف، پشاور، کالام، کرم، ایبٹ آباد اورما نسہرہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے تاہم دیگر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ بدھ کے روز سندھ اور بلوچستان کا موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، بلوچستان اور بالائی سندھ کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تاہم ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر