
اسلامی ترقیاتی بینک نےکوروناوائرس سےپیداصورتحال سےمقابلےکیلیےپاکستان کومعاونت کی یقین دہانی کرادی۔
اسلامی ترقیاتی بینک کےبورڈنےپاکستان سمیت دیگررکن ممالک کومختصر،درمیانےاورطویل عرصےمیں وبائی اثرات سےمحفوظ رکھنےاوربحالی کیلئے 2.3 ارب ڈالرکےاسٹرٹیجک رسپانس پیکیج کی منظوری دیدی ہے۔
انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کوتیل اورایل این جی کی درآمد کیلئے500 ملین ڈالراوراثرات سےنمٹنے کیلیے 150 ملین ڈالر کی امداد کوحتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سےقبل عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سےپاکستان کوایک ارب 39 کروڑڈالرمل گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ اسٹیٹ بینک کوآئی ایم ایف سےایک ارب 39 کروڑڈالرموصول ہوگئےہیں اورآئی ایم ایف سےیہ رقم ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ (آر ایف آئی) کے تحت ملی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News