Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی نیوی کے21اہلکارکوروناوائرس کاشکارہوگئے

Now Reading:

بھارتی نیوی کے21اہلکارکوروناوائرس کاشکارہوگئے
بھارتی نیوی

بھارتی شہرممبئی میں واقع بھارتی نیوی کےاہم مرکزمیں 21 اہلکاروں میں کوروناوائرس کی تصدیق کردی گئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارےکی رپورٹ کےمطابق بھارت کی وزارت دفاع کےحکام کاکہناتھاکہ ممبئی کے مغربی علاقے میں قائم نیول بیس میں کوروناوائرس پھیل گیا ہے۔

بھارتی نیوی نےاپنےبیان میں کہاکہ ویسٹرن کمانڈ فورس کےمرکزآئی این ایس آنگرےمیں 21 اہلکاروں میں کووڈ-19 (کوروناوائرس) کی تشخیص ہوئی ہے۔

ان کاکہناتھاکہ کسی جہازمیں یاآبدوزکےحوالےسےاس طرح کی کوئی رپورٹ نہیں ہے۔

بھارتی نیوی نےاپنےبیان میں کہاکہ رواں ماہ کے اوائل میں ٹیسٹ مثبت آنےوالےایک فوج سےملنےوالے کئی اہلکاروں کاٹیسٹ کیاگیاتھاجن میں سےاکثرکےٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیاکہ تمام متاثرہ اہلکارزیرعلاج ہیں۔

Advertisement

رپورٹ کےمطابق بھارتی نیوی کےمتاثرہ تمام اہلکارایک ہی بلاک میں رہتےہیں جس کوآئسولیش زون قرار دیا گیااورلاک ڈاؤن کیاگیاہے۔

نیوی کے سربراہ ایڈمرل کرامبرسنگھ نےگزشتہ ہفتےاہلکاروں کےنام اپنے پیغام میں زوردیتےہوئےکہاتھا کہ بحری جہازوں اورسبمرین کووائرس سےپاک رکھاجائے۔

واضح رہےکہ بھارت وزارت صحت کےتازہ اعداد وشمار کےمطابق ملک میں کوروناوائرس کےکیسزکی تعداد 11 ہزار 906 ہوچکی ہےجبکہ 480 افرادہلاک ہوئے۔

بھارت میں کوروناوائرس کاپہلا کیس 15 فروری کورپورٹ ہواتھااورعالمی سطح پرکوروناوائرس کےاعداد و شماررکھنےوالی ویب سائٹ کےمطابق اب  تک مجموعی تعداد 16  ہزار 365 ہوگئی ہے۔جبکہ اس سے   521 افرادہلاک ہوچکےہیں۔ اور 2ہزار 466 افرادصحت یاب ہوچکےہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
اسرائیل کی جانب سے شام کو نیا مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر