
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان کاکہناہےکہ خامنہ ای ایرانی پاسداران انقلاب اوراس کے جنگجوؤں کو سپورٹ کررہےہیں اوربعض ڈاکٹروں کوملک سےبےدخل کررہے ہیں۔
عرب میڈیا کےمطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگوس نے پیرکی شام ٹوئٹرپرخامنہ ای کی ایک تصویرپوسٹ کی جس میں وہ ایرانی القدس فورس کےنئےسربراہ اسماعیل قآنی سےمسکراتے ہوئےمصافحہ کر رہےہیں۔
Quite astonishing. @khamenei_ir promotes "Warriors Without Borders" (aka IRGC) who spread terror around the region, just after kicking out Doctors Without Borders, who were trying to help Iranians suffering from #coronavirus. pic.twitter.com/scXsNhCovz
— Morgan Ortagus (@statedeptspox) April 6, 2020
اورٹیگوس نےٹوئٹ میں لکھاکہ “یقینا یہ ایک حیرت انگیزامرہے!علی خامنہ ای نےڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کو تو بےدخل کردیا جوکورونا وائرس کےمارے ہوئے ایرانی عوام کی مدد کرنے کی کوشش کررہےتھے ، جبکہ وہ واریئرزوِد آؤٹ بارڈرزیعنی پاسداران انقلاب کو سپورٹ کررہےہیں جوخطےمیں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں”۔
واضح رہےکہ ایرانی حکام نےسخت گیرحلقوں کےدباؤ میں آکرغیرسرکاری تنظیم “ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز”کےوفد کوملک سےبےدخل کردیاتھا۔ اس وفد نے کورونا کےمریضوں کےعلاج کےواسطے ایک فیلڈ ہسپتال بھی قائم کیاتھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News