
پشاور میں ایک اور ڈاکٹرمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فضل منان کاکہناہے کہ ڈاکٹر محمد کریم کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، ان کا نجی اسپتال میں کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد کریم مولوی امیر شاہ میموریل اسپتال میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے اور انہوں نے اب خود کو گھر میں آئسولیشن میں رکھاہوا ہے۔
خیال رہے کہ اب تک ملک میں کئی ڈاکٹرز کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ گلگت بلتستان اور کراچی میں ڈاکٹر کورونا سے جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News