
دنیا بھر میں کورونا وائرس نے اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں اس وباء کے باعث متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا ہوا ہے، عالمی معیشت بھی خطرات میں گھری ہوئی ہے،کھیلوں کی سرگرمیاں ہوں یا شوبز کی سب کچھ معطل ہے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی مصروف رہنے کے لیے نئے نئے طریقے ڈھونڈ رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔
پاکستان کی مشہور اداکارہ صبا قمر نے خود کو مصروف رکھنے کے لیے نیا طریقہ تلاش کر لیا ہے۔
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ میں اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے جا رہی ہوں۔
AdvertisementI'm bringing you guys something very exciting and worth the wait ✨#ProductivityinQuarantine #COVID2019 #Youtube
— Saba Qamar (@s_qamarzaman) April 13, 2020
صبا قمر نے بتایا کہ میں نے بہت غور کرنے کے بعد اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ کیا، میں اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہتی ہوں، شوبز انڈسٹری میں بہت محنت کے بعد مقام حاصل کیا اور لگتا ہے اس دوران میں نے بہت کچھ سیکھا بھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News