Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایڈز کی ماہر ڈاکٹر کورونا سے ہلاک

Now Reading:

ایڈز کی ماہر ڈاکٹر کورونا سے ہلاک

عالمی شہرت یافتہ جنوبی افریقی ڈاکٹر گیتا رام جی کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئیں۔ دنیا بھر سے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈاکٹر گیتا رام نےایچ آئی وی (ایڈز) کے علاج اور تحقیق پر اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ صرف کیا۔

 برطانوی خبر رساں ادارے کوڈاکٹرگیتارام کےایک  ساتھی اور دوست گیون چرچ یارد نے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے کئی برس ایچ آئی وی کا علاج ڈھونڈنے اور تحقیق پر خرچ کیے، وہ ایک باہمت خاتون تھیں۔

اقوام متحدہ کے ایڈز پروگرام کے انچارج وینی بیانیاما نے کہا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر رام جی کا انتقال بہت بڑا نقصان ہے کیونکہ یہی وہ وقت تھا جب دنیا کو ان کی اشد ضرورت تھی۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ میں دنیا بھر کے مقابلے میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ ملک کے نائب صدر ڈیوڈ مابوزا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر گیتا رام جی کا انتقال ملک کے شعبہ صحت اور دنیا بھر کے ایڈز پروگرام کیلئے ایک دھچکے سے کم نہیں۔

Advertisement

ڈاکٹر گیتاروام کا انتقال ڈربن شہر کے اسپتال میں ہوا جہاں وہ چیف سائنٹفک افسر کے طور پر کام کر رہی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روسی ہیلی کاپٹر کی ناکام لینڈنگ؛ خوفناک ویڈیو منظرِعام پر
پیرس کے مہشور قبرستاتوں میں دفن ہونے کیلیے قرعہ اندازی، کیا آپ حصہ لیں گے؟
نیوزی لینڈ کے نیشنل پارک میں جنگل کی آگ، ایک ہزار ہیکٹر رقبہ راکھ میں تبدیل
پاکستان سے سیز فائر امریکا کے دباؤ پر نہیں خود کیا ، راجناتھ سنگھ ، ٹرمپ کا دعویٰ مسترد
سوٹ بوٹ میں ننھا فلسطینی زہران ممدانی ، ویڈیو وائرل
امریکا نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر