Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایمازون کےسربراہ،جیف بیزوس تیسری باردنیاکےامیرترین شخص قرار

Now Reading:

ایمازون کےسربراہ،جیف بیزوس تیسری باردنیاکےامیرترین شخص قرار
فوربز

معروف امریکی جریدےفوربزنےسال 2020 کےارب پتی افرادکی فہرست جاری کردی ہے۔

فوربزکی 34ویں سالانہ ارب پتی افرادکی فہرست کےمطابق ایمازون کےسی ای اوجیف بیزوس مسلسل تیسرے سال بھی دنیاکےامیر ترین شخص ہیں۔

جیف بیزوس 113 ارب امریکی ڈالر کےاثاثوں کےمالک ہیں جس کی وجہ سےوہ اس وقت دنیاکےسب سے امیرترین انسان ہیں۔

مائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس 98 ارب ڈالرزدولت کےساتھ دوسرےجبکہ برنارڈارنالٹ 76 ارب ڈالرز دولت کےساتھ تیسرےنمبرپرہیں۔

فوربزکی جاری کی جانےوالی دنیاکےامیرترین افراد کی فہرست میں وارن بفٹ 67 ارب 50 کروڑ ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر  پر ہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں امریکی ٹی وی شو کی میزبان اوپرا ونفری، جارج لوکاس اوراسٹیون اسپیلبرگ بھی دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست کاحصہ ہیں۔

گزشتہ برس اس فہرست میں 21 سو 53 افرادتھےجواب کم ہوکر 2 ہزار 95 ہوگئے ہیں۔ فوربزکےاسسٹنٹ منیجنگ ایڈیٹر کیری ڈولن کاکہناہےکہ ارب پتی افرادکی تعداد میں کمی کوروناکےمعیشت پراثرات کی عکاس ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر