معروف امریکی جریدےفوربزنےسال 2020 کےارب پتی افرادکی فہرست جاری کردی ہے۔
فوربزکی 34ویں سالانہ ارب پتی افرادکی فہرست کےمطابق ایمازون کےسی ای اوجیف بیزوس مسلسل تیسرے سال بھی دنیاکےامیر ترین شخص ہیں۔
جیف بیزوس 113 ارب امریکی ڈالر کےاثاثوں کےمالک ہیں جس کی وجہ سےوہ اس وقت دنیاکےسب سے امیرترین انسان ہیں۔
مائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس 98 ارب ڈالرزدولت کےساتھ دوسرےجبکہ برنارڈارنالٹ 76 ارب ڈالرز دولت کےساتھ تیسرےنمبرپرہیں۔
فوربزکی جاری کی جانےوالی دنیاکےامیرترین افراد کی فہرست میں وارن بفٹ 67 ارب 50 کروڑ ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
علاوہ ازیں امریکی ٹی وی شو کی میزبان اوپرا ونفری، جارج لوکاس اوراسٹیون اسپیلبرگ بھی دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست کاحصہ ہیں۔
گزشتہ برس اس فہرست میں 21 سو 53 افرادتھےجواب کم ہوکر 2 ہزار 95 ہوگئے ہیں۔ فوربزکےاسسٹنٹ منیجنگ ایڈیٹر کیری ڈولن کاکہناہےکہ ارب پتی افرادکی تعداد میں کمی کوروناکےمعیشت پراثرات کی عکاس ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News