
پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن نجیب ہارون نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دے دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نجیب ہارون نے استعفی اسپیکر قومی اسمبلی، وزیراعظم اور صدر مملکت کو بھیج دیا، استعفے میں کہا کہ انہیں بانی رکن ہونے کو باوجود پارٹی فیصلوں میں شامل نہیں کیا جاتا۔
استعفے میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن نے موقف اپنایا کہ انہوں نے 24 سال پہلے عمران خان کے ساتھ پارٹی بنائی، تاہم 20 ماہ سے ایم این اے ہونے کے باوجود اپنے حلقے 256 اور کراچی کے لیے کچھ نہ کرسکے۔
نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ برسُوں تعلق ہونے کے باوجود عمران خان کا اعتماد حاصل نہ کرسکے، تاہم ان کی پارٹی میں بانی ہونے کی حیثیت بحال رکھی جائے۔
پی ٹی آئی رہنما نجب ہارون نے استعفے میں کہا کہ 20 ماہ سے اپنے حلقے کے لیے کچھ نہیں کرپائے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک وہ زندہ ہیں تحریک انصاف کا حصہ رہیں گے اور پورا یقین ہے عمران خان کی سربراہی میں ملک آگے جائے گا۔
واضح رہے کہ نجیب ہارون کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے256 سے منتخب ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News