ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بادل بر سنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کے دن ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر اآلود رہے گا تاہم خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، وسطی وبالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہےتاہم شام کے بعد گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، میانوالی، بھکر، حافظ آباد، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، اور خطہ پوٹھوہار میں گردآلود ہوائیں چلنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔
صبح کے وقت اسلام آباد میں ہلکے بادل چھائے رہے اور درجہ حرات بھی20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم کوئٹہ، قلات، خضدار، بارکھان اور ژوب میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے اضلاع ابیٹ آباد، مانسہرہ، صوابی، دیر، چترال، مردان، پشاور، کوہاٹ، کرم، بنوں، ڈی آئی خان اور وزیر ستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔