Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوروناوائرس:ووہان شہر 76روزبعدکھل گیا

Now Reading:

کوروناوائرس:ووہان شہر 76روزبعدکھل گیا
چین

چین میں کوروناوائرس سےسب سےزیادہ  متاثرہونےوالا شہر ووہان  76 روزبعد کھل گیاہے۔

تفصیلات  کےمطابق چینی شہرووہان میں 76 دن بعد لاک ڈاؤن ختم کردیاگیاہےاورلوگوں کودوسرے شہروں میں جانےکی اجازت دی گئی ہے۔

تاہم صرف ان ہی شہریوں کو ووہان شہر سےنکلنےکی اجازت دی جائےگی جن کےاسمارٹ فون کی ہیلتھ مانیٹرنگ ایپ میں’’سبز‘‘کیوآرکوڈموجودہوگا۔

مقامی میڈیا کےمطابق منگل کوچینی حکام نے 76 روزہ لاک ڈاؤن کے بعد ووہان کو آمد و رفت کیلئے کھول دیا ہے۔

Advertisement

چین نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ وہ 8 اپریل تک ایک کروڑ 10 لاکھ افرادپرمشتمل شہرووہان میں لاک ڈاؤن ختم کردے گا۔

واضح رہےکہ ناول کورونا وائرس ’’کووِڈ 19‘‘ کی وبا 2019 کے اختتامی دنوں میں چینی صوبہ حوبے کےشہرووہان سےشروع ہوئی جوآج ایک عالمی وبامیں تبدیل ہوچکی ہے۔

چین نےفوری حفاظتی تدابیراختیارکرتےہوئے23 جنوری سےووہان میں مکمل لاک ڈاؤن کردیاتھاجس کے تحت نہ تووہاں کےرہنےوالوں کوشہرچھوڑنےکی اجازت تھی اورنہ ہی کسی دوسرےشہرکاباشندہ وہاں داخل ہوسکتا تھا۔

  گزشتہ روزچین میں کوروناسےہلاکت کاایک کیس بھی سامنےنہیں آیاتھا،جبکہ لاک ڈاؤن ختم ہونےکے بعدریلوےاسٹیشن، بس اڈوں اورہوائی اڈوں پردوسرےشہروں کوجانےوالےلوگوں کاہجوم دیکھنےمیں آیا۔

Advertisement

واضح رہےکہ ووہان سے شروع ہونے والا کورونا وائرس اس وقت دنیا کے 190  سے زائد ممالک تک پھیل چکاہے جس سے اب تک 14 لاکھ  40  ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 82 ہزار 136 تک پہنچ چکی ہے۔تاہم صحت یاب ہونےوالےافرادکی تعداد3 لاکھ سےزائد ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر