
دنیابھرمیں کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ 99 ہزار 994 ہوچکی ہےجبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 26 ہزار 753 ہوگئیں۔
کوروناوائرس کےدنیابھرمیں 13 لاکھ 88 ہزار 668 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں، جن میں سے 51 ہزار 603 کی حالت تشویش ناک ہےجبکہ 4 لاکھ 84 ہزار 573 مریض اس بیماری سے سےصحت یاب ہوچکےہیں ۔
امریکا میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 26 ہزار 64 ہو گئیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 14 ہزار 211 ہو گئی ہے۔
امریکا کے اسپتالوں میں 5 لاکھ 49 ہزار 327 افراد زیرِ علاج ہیں جن میں سے 13 ہزار 473 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 38 ہزار 820 کورونا مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے اسپین میں اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 255 ہو گئی جبکہ یہاں کورونا کے کیسز 1 لاکھ 74 ہزار 60 ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں کورونا سے مجموعی اموات 21 ہزار 67 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 62 ہزار 488 رپورٹ ہوئے ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 15 ہزار 729 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 43 ہزار 303 ہو گئے۔
جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 3 ہزار 495 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 32 ہزار 210 ہو گئے۔
چین میں کورونا سے کل ہلاکتیں 3 ہزار 342 ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 295 ہو گئے۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 12 ہزار 107 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 93 ہزار 873 ہوگئی۔
ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 4 ہزار 683 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز کی تعداد 74 ہزار 877 ہو گئی۔
کورنا وائرس سے روس میں مجموعی اموات کی تعداد 170 ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 21 ہزار 102 ہے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 73 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 369 ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 5 ہزار 996 ہو گئی، جبکہ اموات کی تعداد 107 ہو چکی ہے۔ملک میں 4 ہزار 464 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 ہزار 425 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News