Advertisement
Advertisement
Advertisement

سنگاپورمیں ویڈیوکمیونیکیشن سروس”زوم”کااستعمال معطل

Now Reading:

سنگاپورمیں ویڈیوکمیونیکیشن سروس”زوم”کااستعمال معطل
زوم

 سنگاپورمیں وزارت ِ تعلیم کی جانب سےآن لائن کلاسزکےدوران  ہیکرزکےحملےکےبعد ویڈیو  کمیونیکیشن”زوم“کےاستعمال معطل کردیاگیاہے۔

سنگاپورمیں کوروناوائرس کےباعث احتیاطی تدابیراختیارکرتےہوئےجزوی لاک ڈاؤن کےاعلان کے بعد  اسکولزبندکردیئےگئےہیں جس کےبعدکچھ اساتذہ طلبہ کوتعلیم کی فراہمی کےلیےزوم کااستعمال کررہے تھے۔

تاہم سنگاپورمیں وڈیوکمیونکیشن سروس زوم کےذریعےآن لائن کلاس کےدوران طلبہ کےایک سبق کو ہیکرزکی جانب سےہائی جیک کرکےاسے فحش تصاویرسےتبدیل کرنےکےبعد حکومت نےاس کااستعمال معطل کردیا۔

سنگاپورکی وزارت تعلیم کاکہناہےکہ یہ ایک سنگین معاملہ ہےاوراس کی تحقیقات کی جارہی ہےاوراس سلسلےمیں پولیس کورپورٹ کی جاسکتی ہے۔

وزارت تعلیمی ٹیکنالوجی ڈویژن کےڈائریکٹرایرون لوح کاکہناتھاکہ ہم سیکیورٹی کومزید بہترکرنےکے لیےزوم کےساتھ کام کررہےہیں اورایسے حفاظتی اقدامات اٹھانےکی کوشش کریں گےجن پرعمل کرنااسان ہو۔

Advertisement

ان کامزیدکہناتھاکہ’احتیاطی تدابیراختیارکرتےہوئےہمارے اساتذہ اس وقت تک زوم کااستعمال نہیں کریں گےجب تک تمام حفاظتی امورپرکام مکمل نہ کرلیاجائے۔

واضح رہےاس سےقبل سرچ انجن گوگل بھی سیکیورٹی خدشات کےپیش ِ نظراپنےملازمین  کوزوم کے استعمال پرپابندی لگاچکاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر