
پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کی سینئرخاتون ڈاکٹر نوکری سےمستعفی ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا سے بچاوکے نامناسب انتظامات پر خاتون ڈاکٹر نےاستعفیٰ دے دیا۔
خاتون ڈاکٹر نے اپنے استعفی دیتے ہوئے وجہ بھی بیان کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا وائرس کے بچاو کے لیے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
انہوں نے کہاکہ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے آئی سی یو وارڈ سمیت دیگر یونٹس میں حفاظتی انتظامات نہیں ہیں ۔
استعفے میں لیڈی ڈاکٹر کا مزید کہنا تھا کہ اسپتال میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے موثر منصوبہ بندی نہیں کی گئی جس کے باعث سب کو مہلک بیماری لگنے کا خطرہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News