
کورونا وائرس سے متاثرہ ایسے مریض جو ابتدائی مرحلےمیں ہیں، جب وہ قرنطینہ کے لیے ٹوکیو کے ہوٹلوں میں پہنچتے ہیں تو ان کو خوشگوار حیرت ہوتی ہے کیونکہ ہوٹلوں کی لابی میں روبوٹ مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاپان میں ہوٹلوں کو ایسے مریضوں کے گھروں کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، جن میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ان کی علامات ہلکی ہیں اور انہیں اسپتال جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
روبوٹ کا استعمال نرسوں پر دباؤ کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، ایسے ہی ایک ہوٹل میں روبوٹ نے ماسک لگا رکھا ہے، اور وہ مہمانوں کو بھی ماسک لگانے کی ہدایت کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News