
آئی سی سی نے نئی سالانہ ریکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان نے ٹی ٹوینٹی میں پہلی پوزیشن کھو دی ہے اور چوتھے نمبر پر آ گئی ہے جبکہ بھارت کی ٹیم بھی ٹیسٹ ریکنگ میں پہلی پوزیشن ہار گئی ہے اور دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئی ہے ۔
آئی سی سی کی سالانہ ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ نیوزی لینڈ 115 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے آ گیاہے ۔ بھارت 114 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گیاہے۔
انگلینڈ 105 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ سری لنکا پانچویں ، جنوبی افریقہ چھٹے اور پاکستان 86 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے ۔آٹھویں پر ویسٹ انڈیز ،نویں پر افغانستان، دسویں پر بنگلہ دیش ہے ۔
آئی سی سی کی سالانہ ٹی ٹوینٹی ریکنگ میں پاکستان نے پہلی پوزیشن کھو دی ہے اور نیچے گرتی ہوئی چوتھے نمبر پر آ ن پہنچی ہے جبکہ پہلی پوزیشن آسٹریلیا نے حاصل کر لی ہے اور دوسرے نمبر پر انگلینڈ نے قدم جما لیے ہیں جبکہ بھارت کی ٹیم ٹی ٹوینٹی ریکنگ میں تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے اور پانچویں پوزیشن پر جنوبی افریقہ ہے ۔
ون ڈے ریکنگ میں سب سے پہلی پوزیشن پر انگلینڈ براجمان ہے جبکہ بھارت دوسرے ، نیوزی لینڈ تیسرے ، جنوبی افریقہ چھوتے ، آسٹریلیا پانچویں ، پاکستان چھٹے ، بنگلہ دیش ساتویں اور سری لنکا آٹھویں نمبر پر ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News