جرمنی نے ”حزب اللہ” کودہشت گرد تنظیم قراردےدیاہے۔
عرب میڈیا کےمطابق جرمن وزارت داخلہ کا اعلان کرتےہوئےکہناتھاکہ جرمنی نےاپنی سرزمین پرایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ ملیشیاپرباضابطہ پابندی عائد کردی ہے اوراسےدہشت گرد تنظیم قراردیا گیاہے۔
جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفرکاکہناتھاکہ جرمنی میں حزب اللہ کی تمام تر کارروائیاں ممنوع قراردےدی گئی ہیں جبکہ متعدد جرمن صوبوں میں حزب اللہ سےمنسلک افرادکےخلاف چھاپےمارے جارہے ہیں۔
عرب میڈیا کوانٹرویودیتےہوئےجرمن حکومت کےعہدیدارکا کہنا تھاکہ جرمن پولیس نےلبنانی شیعہ تحریک سےوابستہ 4 گروپوں کےخلاف کارروائی شروع کردی ہے تاہم حزب اللہ پرپابندی عائد کرنےکافیصلہ امریکا کےدباؤ میں نہیں کیا ۔
جرمن وزیر داخلہ کہناہےکہ جرمنی میں تقریبا 1500 افرادحزب اللہ سےوابستہ ہیں ،تاہم کورونابحران کےباوجود ملک میں قانون کابول بالارہے گا۔
یادرہے کہ جرمنی اس سےقبل حزب اللہ کےسیاسی بازو اورشام کی حکومت کی فوج کےساتھ مل کرلڑنےوالی یونٹ کوالگ الگ ڈیل کرتاتھا۔
واضح رہےکہ جرمنی کی پارلیمنٹ میں گزشتہ دسمبرمیں حزب اللہ پرپابندیوں کا قانون بھاری اکثریت سےمنظورکیا گیاتھا۔
جرمنی کے حکمران اتحادمیں شامل دوجماعتوں نےلبنانی ملیشیاؤں پرپابندی عائد کرنےکےمطالبےکےبعد کہا تھا کہ حزب اللہ ملیشیا کویورپی یونین کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا جاناچاہیئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
