Advertisement
Advertisement
Advertisement

’ارطغرل غازی‘ کی ٹیم کاکراچی طیارہ حادثےپر اظہار افسوس

Now Reading:

’ارطغرل غازی‘ کی ٹیم کاکراچی طیارہ حادثےپر اظہار افسوس

کراچی طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان کے بعد تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی ٹیم نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

شہرہ آفاق ڈرامے کا مرکزی ’ارطغرل‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار ’انجن التان‘ نے افسوسناک واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرکراچی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نےلکھا کہ ’پی آئی اے طیارہ حادثے کی خبر سُن کر بہت زیادہ دُکھ ہوا ہے‘۔

انجن التان نےمزید لکھا کہ ’میں اُن تمام خاندانوں سے تعزیت کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اِس افسوسناک واقعے میں اپنے پیاروں کو کھویا ہے۔

Advertisement

ڈرامے میں حلیمہ کا کردار نبھانے والی اسرا بیلجیک نے بھی طیارہ حادثے سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں افسوسناک واقعے پر شدید رنج ہے،حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور ان کے اہلخانہ کیلئےصبر جمیل عطا کرنے کی دعا ہے۔‘

https://twitter.com/Esra___Bilgic/status/1263900120514527232?s=20

صرف یہی نہیں، بلکہ ارطغرل کے قریبی دوست ’بامسی‘ کا کردار اداکرنے والے ’نورالدین سونمیر‘ نے بھی اپنی انسـٹاگرام اسٹوری میں  پاکستان میں افسوساک واقعے پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

انہوں اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سبز ہلالی پرچم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے واقعے پر پاکستانی بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

’ارطغرل غازی‘میں دوآن کا کردار نبھانے والے ’یوٹ سیٹن گیونر‘ نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں پاکستانیوں کے لیے اپنا خاص پیغام جاری کرتے ہوئے طیارہ حادثے پرشدید غم کا اظہار کیا۔

Advertisement

مشہور ترک ڈرامے میں گوکچہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ بورجو کیراتلی نےسوشل میڈیا پر اپنےپیغام میں حادثے  کا شکار افراد کے لیے دُعا کی۔

https://twitter.com/BURCUKIRATLI23/status/1263829439647023104?s=20

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسافروں کو لاہور سے کراچی لانے والا بدقسمت پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ سے چند لمحے پہلے حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے۔

طیارہ حادثے میں عملے کے 7ارکان بھی شال تھے، افسوسناک واقعے میں بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعوداور محمد زبیر حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی حملے کے بعد امریکا-قطر دفاعی معاہدے کی ضرورت مزید بڑھ گئی، قطر
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر