
A vendor loads tomatoes in a bag for a customer at a wholesale vegetable market in Mumbai, March 14, 2018. REUTERS/Danish Siddiqui/Files
پنجاب کے شہر ملتان میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاون میں شدت آگئی۔
تفصیلات کے مطابق شہرمیں چوبیس گھنٹوں کے دوران 55 ناجائز منافع خور جیل پہنچ گئے جبکہ 51 گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 4ناجائز منافع خور جیل منتقل کردیے گئےایف آئی آر درج نہ ہونے کی بناء پر ضمانت کے حق سے بھی محروم ہیں۔
ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کا کہناہے کہ 795دوکانوں کی چیکنگ کی گئی جس میں 194دوکاندار گرانفرش نکلے ۔ انہوں نے کہا کہ گراں فروشی روکنے کے لیے ہر حد تک جانے کا حکم دیا گیا ہے۔
ڈی سی ملتان کا کہناتھا کہ ریٹ لسٹ آویزاں نہ ہونے کی صورت میں دوکانیں سیل کرنے کا سلسلہ شروع کریں گے جس کیلئے وارننگ جاری کردی ہے۔
خیال رہے کہ گرانفروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران پرائس مجسٹریٹ وچیف آفیسر میٹرو پولیٹن سٹی شاہداقبال نے19 افراد کوگرفتار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News