Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی ایوان میں 3کھرب ڈالر کا معاشی بچاؤ پیکج منظور

Now Reading:

امریکی ایوان میں 3کھرب ڈالر کا معاشی بچاؤ پیکج منظور
بل

امریکی ایوان نمائندگان نےکوروناکےاثرات سےنکلنےکےلیے 3 کھرب ڈالرکےمعاشی بچاؤپیکج کی منظوری دےدی۔

عالمی خبررساں ادارےکےمطابق امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی جانب سےپیش کیےگئےبل کی حمایت میں 208 جبکہ مخالفت میں 199 ووٹ پڑے، 14 ڈیموکریٹس نے بھی بل کےمندرجات کی مخالفت کی۔

امریکی ایوان نمائندگان سےمنظورہونےوالے ’ہیروز ایکٹ ‘میں 1 کھرب ڈالر مقامی حکومتوں کےلیےرکھےگئےہیں جبکہ مصدقہ مہاجرین سمیت ہرگھرکے لیے 6000 ڈالر،خصوصی ورکرزکےلیے 200 ارب ڈالر اورکورونا وائرس کی ٹیسٹنگ اوراس کی تشخیص کے لیے 75 ارب ڈالررکھےگئے ہیں۔

  بل کی منظوری پرایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کاکہناتھاکہ امریکی بہت سےمعاملات میں بہت زیادہ مشکلات برداشت کررہےہیں،ہمیں ان کےدرد کا احساس ہوناچاہیے،اس صورت حال میں بھی ان کےلیےکچھ نہ کرناانسانی حقوق کےاعتبارسےغیرذمہ دارانہ فعل ہوگاکیونکہ اس سےنہ صرف مزیدانسانی جانیں ضائع ہوں گی بلکہ انسانی زندگی، بجٹ کی رقم اورجمہوریت متاثرہوگی۔

واضح رہےکہ رواں سال مارچ میں بھی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے 2 کھرب ڈالرکےتاریخی بیل آؤٹ پیکج پردستخط کیےتھےجس کی منظوری امریکی سینیٹ نے دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا سے ناپید ہونے والے پرندے کے نایاب ’’ پر‘‘ کی حیران کن قیمت، نیلام کر دیا گیا
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کیلئے تاریخی، چین کودنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ
نوبل انعام کا وقار ختم ہوچکا، امن کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کو نوازا گیا، پیوٹن
میلانیا ٹرمپ اور پیوٹن میں رابطے بڑھنے لگے ، ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار
ماریا کورینا نے اپنا نوبیل امن ایوارڈ صدر ٹرمپ کے نام کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر