قومی رابطہ کمیٹی کےمشترکہ اجلاس میں آج لاک ڈاون میں نرمی لانے کے حوالے سے تعطل کا شکار فیصلہ سنایا جائے گا، گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی حمایت کی ہے تاہم حتمی فیصلہ آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کابینہ کو بتایا گیا کہ لاک ڈان میں نرمی لانے سے متعلق تمام صوبوں سے مشاورت کے بعد آج فیصلہ کیا جائے گا‘پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ باقی شعبوں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔
وفاقی کابینہ نے ملک میں تیار شدہ ہینڈ سینی ٹائزر اور چاول کی برآمد، کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے حکومت پاکستان، اخوت پاکستان اور اخوت یو ایس اے کے مابین مفاہمت کی یاداشت کی منظوری دی ہےجبکہ وزیرِ اعظم نےکہا کہ کورونا کے حوالے سے حفاظتی اقدامات میں کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔شرائط پر عمل نہ ہواتو کورونا زیادہ تیزی سے حملہ آورہوگا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے بھارت سے 429 ضروری ادویات درآمد کرنے کی تجویز مسترد کردی‘وفاقی کابینہ نے دو ماہ تک بغیر وارنشنگ کے نوٹ چھاپنے کیلئے سمری موخر کردی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
