Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کوپھرمرچی لگ گئی!

Now Reading:

بھارت کوپھرمرچی لگ گئی!

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بوم بوم کے نام سےپہچنانے جانے والےقومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کھیل اور عام زندگی میں اپنے جارحانہ انداز کے باعث مرکز نگاہ بنے رہتے ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی انکا خاص اندازاور سیاسی بیانات ہمیشہ ٹاپ ٹرینڈ بنا رہتا ہے۔

چند روز قبل شاہد آفریدی کی آزاد کشمیر کے دورے کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو بھارت میں وائرل ہو گئی جس میں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کے نشتر برسا دیے جس کو دیکھ کر بھارتی آگ بگولہ ہوگئے۔

شاہد آفریدی نےوائرل ویڈیومیں کیا گیا؟

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شاہد آفریدی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ وہ ’کورونا وائرس سے بھی بڑی بیماری ہیں‘۔

https://twitter.com/IamYasif/status/1262155009573224450?s=20

Advertisement

ایک مرتبہ پھر گذشتہ برسوں کی طرح شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی  ’مظالم‘ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’چھوٹے سے کشمیر میں سات لاکھ سے زائد فوج جمع کردی ہے‘۔

اس موقع پر شاہد آفریدی کے ساتھ پاک فوج کے جوان بھی کھڑے تھے اور سب کی جانب سے شاہد آفریدی کے بیان کی حمایت کی گئی۔ جوش خطابت کے دوران بھارت کو للکارتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ’ہم نے تو اُن کے چوزوں کو ہوا میں مارا، چائے پلا کر واپس بھجوایا ہے عزت کے ساتھ‘۔

شاہد آفریدی کی وائرل ویڈیو نے بھارت میں آگ لگا دی

شاہد آفریدی کے یہ لفظی حملے بھارتیوں کوبرداشت نہ ہوئے جس کا جواب بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز گوتم گمبھیرنے دیا اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے غصے کی آگ میں سلگتے ہوئے شاہد آفریدی کو ان کی عمر کا تانا دیتے ہوئے اور ذاتی حملے کرتے ہوئے انہیں 16  سالہ شخص‘ قرار دے دیا اور اس سے بھی افاقہ نہ ہوا تو گوتم گمبھیر نے مزید لکھا کہ  ’شاہد آفریدی، قمر جاوید باجوہ اور عمران خان جتنا چاہے زہر اگل لیں مگر روز آخرت تک کشمیر نہیں دیں گے۔‘

انہوں نے سابق کرکٹر کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ’بنگلہ دیش یاد ہے؟

شاہد آفریدی کے ’چوزوں‘ والے بیان کو سوشل میڈیا پر صارفین نے بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان سے جوڑنے میں زیادہ دیر نہیں لگائی۔

 بھارتی ابھینندن کو نہ صرف اپنے ’ہیرو‘ کے طور پر پیش کرتے نظر آئے بلکہ پاکستانیوں پر تاریخ توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا بھی الزام لگایا۔

یاد رہے کہ27 فروری سنہ 2019 کو بالاکوٹ کے گاؤں جابہ پر پاک فضائیہ نے بھارتی ائیرفورس کو دھول چٹائی تھی اور فضا میں انکا طیارہ ’مگ 21‘ مار گرانے کے بعد بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کو گرفتار کرلیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
غار میں پکا پرانا پنیر سونے سے بھی زیادہ مہنگا، جانیے حیران کن قیمت
پُراسرار آسمانی شے، خاتون کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
سانحہ سوات؛ ہیلی کاپٹر نہ آیا، قیمتی جانیں چلی گئیں، خیبرپخوتنخوا حکومت پر کڑی تنقید
نوجوانوں کا خبروں کے لیے سوشل میڈیا پر انحصار بڑھ رہا ہے: رائٹرز انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ
یوٹیوب، سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز سے کمائی پر ٹیکس عائد، نیا قانون نافذ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر