
فیصل آباد میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل کے نواحی علاقے میں مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور بیٹی جاں بحق جبکہ دو بہن بھائی شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہناہے کہ چھت گرنے کا والا تاندلیانوالہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں گزشتہ رات ہونے والی بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ظہرے خاں، اس کی اہلیہ عذرا بی بی اور ایک بیٹی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو کم سن بہن بھائی زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو ٹیم نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمی بہن بھائی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تاندلیانوالہ منتقل کردیا ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News