
خیبرپختونخوا کےمشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہناہے کہ صوبے میں ہفتہ اور اتوار کو کوئی کاروبار نہیں ہوگا، جبکہ پیر سے جمعہ تک 5 دن کاروباری سرگرمیاں ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اجمل وزیر کا کہناتھا کہ صوبے میں میڈیکل اسٹورز اور کھانے پینے کی اشیا کیلئے دکانیں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی جبکہ باقی دکانیں اور مارکیٹیں شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔
صوبائی مشیراطلاعات نے کہا کہ مہلک وبا سے بچنے کے لئے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا، عوام سے اپیل ہے کہ احتیاط کریں کیونکہ کورونا سے بچاؤ کا واحد حل صرف اور صرف احتیاط ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث پوری دنیا پر مشکل وقت ہے، اس وبا کے ساتھ رہ کر کاروبار، معیشت اور غریب طبقے کا خیال رکھنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News